30 دسمبر 2012 - 20:30

حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے سعودی عرب، ترکی اور قطر کے درمیان میں اتحاد کو عراق میں مذہبی جنگ پھیلانے کے لئے ہونے پر انتباہ کیا۔

ابنا: حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے کہا: عراقی قوم نے اپنے ملک کو اتحاد کی بنیاد پر تشکیل دیا ہے اور مذہبی فتنہ سے مقابلہ میں کامیاب رہا ہے۔ اس وقت ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ اھل سنت باشندوں پر ظلم کے بہانہ سے حکومت پر حملہ کی جا رہی ہے جو کہ پوری طرح سے قابل مذمت ہے اور عراقی عوام اس مسئلہ کا مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے وضاحت کی: شیعہ اشتعال انگیز بیانات کے شدید مخالف ہیں کیونکہ تمام شہریوں کو اپنا بھائی جانتے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے دفاع کرتے ہیں۔ ھم لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اھل سنت بھائی بھی اس بیانات کے مخالف ہیں اور اس طرح بیانات کی نسبت ان کی طرف نہیں دونگا۔

حجت الاسلام قبانچی نے وضاحت کی: ھم لوگ متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرینگے جو لوگ عوام کا خون بہانا چاہتے ہیں، کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ سیاسی اختلاف کو مذہبی جنگ میں تبدیل کرے اور تمام شیعہ اور تمام اھل سنت بھائیوں کا کہنا ہے، افسوس کی بات ہے کہ یہ اقدامات اندرونی و بیرونی کالے عنصر کی طرف سے انجام پایا ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں ترکی کے وزیر اعظم کی اشتغال انگیز بیانات کے سلسلہ میں تنقید کرتے ہوئے کہا: ترکی کے وزیر اعظم کی تقریر میں بیان کیا ہے کہ عراق میں اقلیت برسر اقتدار ہے جس کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ھم لوگ ترکی کے وزیر اعظم سے اس طرح کی امید نہیں رکھتے تھے کہ وہ عراق میں مذہبی و قبیلہ ای جنگ ایجاد کرنے کا پرچم بلند کر رکھا ہے اور ایسا نہیں ہو سکتا کہ قطر اور سعودی عرب اس ملک میں جنگ ایجاد کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ہونگے۔

.......

/169