29 دسمبر 2012 - 20:30

ايران کي ولايت اکيانوے بحري مشقوں کا دوسرا مرحلہ سنيچر کي صبح شروع ہوا- جمعے کو شروع ہونے والي يہ چھے روزہ بحري مشقيں آبنائے ہرمز، بحيرہ عمان، شمالي بحر ہند، خليج عدن، اور آبنائے باب المندب پر محيط دس لاکھ مربع کلوميٹر کے علاقے ميں انجام پارہي ہيں -

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کي بحريہ کے کمانڈر ايڈميرل حبيب اللہ سياري کے بقول دفاعي ميدان ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي طاقت و توانائي کا مظاہرہ اور علاقے کے ملکوں کے لئے پيغام دوستي ارسال کرنا ان بحري مشقوں کے اہم ترين اہداف ہيں-انہوں کہا ہے کہ ان بحري مشقوں کا بڑا حصہ بين الاقوامي سمندري حدود ميں انجام ديا جائے گا ليکن کسي بھي پڑوسي  ساحلي ملک کے سمندري حدود ميں يہ مشقيں نہيں  انجام دي جائيں گي – سمندر ميں پاني کے اوپر اور پاني کے نيچے جنگي مشقيں، فضائي کاروائياں، انواع  و اقسام کے تارپيڈو، ميزائلوں اور پيشرفتہ مواصلاتي آلات  کا استعمال، اور خاص طور پر اليکٹرنک جنگ کي مشق ان مشقوں ميں شامل ہے - اس کے علاوہ انواع او اقسام کي  ہلکي اوربھاري آبدوزوں، چھوٹے  اور بڑے جنگي جہازوں، رسد پہنـچانے کے جہازوں کا استعمال بھي ان بحري مشقوں کا حصہ ہے -

اسلامي جمہوريہ ايران کي ولايت اکيانوے بحري مشقوں ميں ، البرز، سبلان اور گرز نامي جنگي بحري جہاز  حصہ لينے کے لئے بين الاقوامي سمندري علاقوں کي جانب روانہ ہوگئے ہيں - ان مشقوں کے دوران ، بوشہر نامي ہيلي کاپٹر بردار جنگي جہاز اور جماران جنگي جہاز پر  مشتمل بحريہ کے جنگي جہازوں کا تيئسواں بيڑا بحري مواصلاتي لائنوں ميں ايران کے آئل ٹينکروں اور تجارتي بحري جہازوں کو اسکورٹ کرے گا -  ان مشقوں کے دوران اسي طرح ايران کے اپنے تيار کردہ ڈرون طيارے بھي پرواز کريں گے –غدير نوعيت کي دو آبدوزيں بھي ان مشقوں ميں حصہ لے رہي ہيں – ان مشقوں کے دوران رعد نامي سمندر سے فضا ميں مار کرنے والے جديد ترين ميزائل کا تجربہ بھي کيا جائے گا -

.....

169