ابنا: انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مبصّر ریچرڈ فالک نے کہا کہ صہیونی فیصلے کے خلاف عالمی برادری کے احتجاج پر صہیونی ریاست کی لاپرواہی کی شدید مذمت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے پر صہیونی ریاست پر مزید دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ادھر مقبوضہ القدس کے میئر نے غرب اردن کے کنارے میں بارہ سو چالیس یہودی مکانات تعمیر کرنے کی اجازت نامہ جاری کیا ہے ۔ فلسطینی اٹھارتی میں القدس امور کے عہدیدار احمد الرویضی نے اس خبر کی اطلاع دیتے ہوئےکہا کہ صہیونی ریاست کا یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی برادری کے احتجاج پر کوئی توجہ نہیں دے گی۔اس سلسلے میں موصولہ ایک اور اطلاع کے مطابق اسرائیل کی انتخابی سرگرمیوں میں اس غاصب حکومت کے کئی عہدیداروں نے یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے مسئلے کو اپنا انتخابی ایجنڈا بنایا ہے۔
.......
/169