23 دسمبر 2012 - 20:30

سعودی حکام نے مدینۃالنبی اور دوسرے شہروں میں اسلامی آثار قدیمہ کی مسماری پر خاموشی اختیار کی ہے۔

ابنا: العالم نے اپنی آجکی رپورٹ میں انگریزی اخبار اینڈیپنڈنت کے حوالے سے لکھا ہےکہ مسجدالنبی میں مزید توسیع اور تعمیراتی کاموں کے بہانے اسلامی آثار قدیمہ کی مسماری جاری ہے لیکن ان اقدامات پرسعودی حکام مکمل خاموش ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں احتجاجات کے باوجود مسجدالنبی کے اطراف میں واقع تین مسجدوں کی مسماری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی عرب کےاسلامی اور علمی حلقوں نے اس طرح کے اقدامات پر اپنی تشویش اور ناراضگی کا اظہار کیاہے تاہم حکام ،ان تشویشوں پر کوئی توجہ نہیں دےرہے ہیں۔واشنگٹن کے ایک تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مکۃالمکرمہ میں 95 فیصد اسلامی آثار قدیمہ، مسجدالحرام میں توسیع کے بہانے مسمار کئے جاچکے ہیں۔

1

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110