ابنا: پشاور ميں سرکاري ذرائع نے بتايا ہے کہ افغان فوج کے اہلکاروں نے گزشتہ روز کابل ميں انتيس پاکستاني مزدوروں کو بس سے اتار نے کے بعد تشدد کا نشانہ بنايا اور ان کے پاسپورٹ پھاڑ ڈالے تھے-حکومت پاکستان نے اسلام آباد ميں افغانستان کے سفير کو دفتر خارجہ ميں طلب کرکے اس واقعے کے خلاف شديد احتجاج کيا ہے-افغانستان سے واپس آنے والے مذکورہ پاکستاني مزدوروں کي شکايت کے بعد پاکستاني فوج نے سر حد بند کردي جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب مسافرگاڑيوں اور سامان سے لدے ٹرکوں کي ايک قطار لگ گئي ہے-کہا جارہا ہے کہ نيٹو کے لئے سپلائي لے جانے والے ٹرکوں کو بھي سرحد عبور کرنے کي اجازت نہيں دي گئي ہے-
.....
/169