20 دسمبر 2012 - 20:30

روس کے سرکاری ٹی وی نے انکشاف کیاہے کہ امریکی سی آئی اے نفسیاتی مریضوں کو لیباریٹری کے چوہوں کی طرح استعمال کررہی ہے۔

ابنا: روسی ٹی وی کے مطابق سی آئی اے برسوں سے نفسیاتی مریضوں پر طبی تجربے کررہی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی جاسوس تنظیم اپنے ان بھیانک تجربوں کے لئے عام لوگوں کو تختہ مشق بناتی ہے اور ان سے اجازت لینےکی زحمت بھی گوارا نہیں کرتی۔
روسی ٹی وی نے کہا کہ امریکہ نے نفسیاتی بیماروں پر طبی تجربوں کے لئے نیویارک اور سین فرانسیسکو میں مخصوص مراکز بنا رکھے ہیں اور منشیات کے عادی افراد، نفسیاتی مریضوں نیز قیدیوں پر طبی تجربے کئےجاتے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ا فراد کے ساتھ لیباریٹری کے چوہوں کی طرح برتاؤ کیا جاتا ہے۔
واضح رہے ایسی رپورٹیں بھی ہیں کہ سی آئی اے بعض اوقات خود اپنے ایجنٹوں اور فوجیوں پر بھی طبی تجربے کرتی ہے اور بعض اوقات یہ تجربے اتنے مہلک ہوتے ہیں کہ بیمار خود کشی کر بیٹھتا ہے۔
بتایا جاتا ہےکہ سی آئی اے نے ہی امریکہ میں سب سے پہلے کیمیاوی منشیات تیار کرکے تباہی پھیلائی تھی جسکے ثبوت و شواہد بھی سامنے آچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔
/110