6 دسمبر 2012 - 20:30

غزہ میں شکست اور اقوام متحدہ میں فلسطین کو مبصر رکن کا درجہ ملنے کے بعد صہیونی ریاست کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں صہیونیوں کے لئے تین ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر کے اعلان پر دنیا کے مختلف ممالک کا ردعمل جاری ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے صہیونی سفیر کی طلبی کے بعد اٹلی نے بھی صہیونی ریاست کے اعلان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رم میں صہیونی سفیر کو طلب کیاہے۔ اٹلی کے وزیر خارجہ نے تل ابیب کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعلان سے خطے میں امن کے سلسلے میں جاری کوششوں کو دھچکا لگے گا۔اس سے قبل برطانیہ اور فرانس نے بھی صہیونی ریاست کے اس اعلان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ادھر اردن کے بادشاہ نے بھی آج رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات میں اعلان کیا کہ اردن فلسطین کی حمایت کرےگا۔۔۔۔۔۔۔/110