ابنا: اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے کرائے کے گماشتے ـ جو اس سے قبل بھی 40 مساجد اور درجنوں حسینیات کو منہدم کرکے دنیا اور تاریخ میں مساجد کے انہدام کے تمام ریکارڈ توڑ چکے ہیں ایک بار پھر بحرینی مساجد کے خلاف فعال ہوگئے ہیں اور حمد سٹی میں مسجد ابوطالب (علیہ السلام) کو شہید کردیا ہے۔ واضح کہ چنگیز سمیت متعدد غیرمسلم حکمرانوں نے مسلم دنیا پر جتنے حملے کئے ہیں ان تمام حملوں کے دوران شہید ہونے والی مسجدوں کی تعداد آل خلیفہ کے ہاتھوں ڈیڑھ سال کے دوران شہید ہونے والی مساجد کی تعداد سے کہیں کم ہے۔ یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ مساجد کو شہید کرنے کا سلسلہ استبدادی خلیفی حکومت کی طرف سے شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر نو کے اعلان کے بعد شروع کیا گیا ہے جس سے اس حکومت کی بے وقاحت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
2 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 369223
بحرینی میں خلیفی حکومت کے کرائے کے گماشتوں نے آل سعود کے جارح فوجیوں کی مدد سے بحرینی مساجد کے انہدام کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کیا ہے اور حمد سٹی میں مسجد ابوطالب (علیہ السلام) کو شہید کردیا ہے۔