ابنا: عراق کی وزارت تیل کے معاہدوں کے ڈائریکٹرعبد المہدی عمیدی نے کہا ہے کہ عراق کی کابینہ نے ترکی کی تیل کی سرکاری کمپنی کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ ترکی کی عراق میں بے جا مداخلت کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے ساتھ ہی ترکی نے عراق کے فراری نائب صدر طارق الہاشمی کو عراقی عدالت کی تحویل میں نہیں دیا جس کے باعث عراق نے ترکی سے تجارتی تعلقات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر عراق کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ ترکی اگر عراق کے فراری اور مجرم نائب صدر کو عراقی عدالت کی تحویل میں دیدے تو تعلقات معمول پر آسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کی اعلی عدالت نے عراق کے فراری نائب صدر طارق الہاشمی کو عراق میں ہونے والے کئی بم دھماکوں اور عراقی سکیورٹی کے کئی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث قراردیتے ہوئے اسے پھانسی کی سزا سنائي ہے۔...../169
7 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363232
عراق اور ترکی کے درمیان کشیدگی کے بعد عراقی حکومت نے ترکی کی تیل کی سرکاری کمپنی کو ملک سے نکال دیا ہے۔