6 نومبر 2012 - 20:30

غاصب صہیونی فوجیوں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ پٹی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے بلڈوزروں کی مدد سے آج صبح غزہ پٹی پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کی بڑی زرعی اراضی کو تباہ کردیا۔اسرائيلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ بھی کی۔صہیونی کالونیوں کے صہیونیوں نے بھی گزشتہ روز جنوبی بیت لحم کے ایک علاقے میں فلسطینی کسانوں کی اراضی پر حملہ کرکے تباہ کردیاتھا۔حملہ آور صہیونیوں کو اسرائيلی فوجیوں کی مدد حاصل تھی۔صہیونیوں نے یہ کارروائي صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے مقصد سے انجام دی۔...../169