5 نومبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے محمد خزائی نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی حالیہ رپورٹ غیر حقوقی اور سیاسی اغراض کی حامل ہے –

ابنا:محمد خزائی نے یوکیا آمانو کی رپورٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اس طرح کے سیاسی اور غیرحقوقی رویّوں سے "آی اے ای اے " کی کارکردگی کو نقصاں پہنچے گا جبکہ "این پی ٹی" معاہدہ اور پرامن مقاصد کےلئے ایٹمی توانائی سے استفادے کےلئے رکن ممالک کا حق بھی متاثرہوگا –
 
انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے سب سے بڑے ذخائر کی حامل، صہیونی حکومت کے جوہری پروگراموں پر ایٹمی ایجنسی کی خاموشی کی شدید تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ صہیونی حکومت ،ابھی تک این پی ٹی میں شامل نہیں ہوئی ہے لیکن پھر بھی امریکہ ، برطانیہ اور فرانس اسے اسکے ایٹمی پروگرام میں مدد دیتے ہیں –
 
واضح رہے کہ یوکیا آمانو نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،اپنے ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی میں آئی اے ای اے سے مکمل تعاون نہیں کررہا ہے -   
 .....
/169