1 نومبر 2012 - 20:30

فلسطین کے منتخب عوامی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اسلحہ بنانے والے کار خانے پر صہيونی رياست کے جنگی جہازوں کے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

ابنا: فلسطین کے منتخب عوامی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اسلحہ بنانے والے کار خانے پر بمباری کی مذمت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک دن آئے گا کہ امت مسلمہ کے خلاف ظلم وستم کرنے والے ظالموں کے ہاتھ کاٹ دیےجائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ شام میں خون ریزی کو بند ہونا چاہیے۔ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی مقبوضہ فلسطین کا اٹوٹنگ ہے اور غزہ اردن کا مغربی کنارہ اور بیت المقدس فلسطین کا حصہ ہیں۔ انہوں نے قومی امن کے قیام اور اختلافات کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی ہے۔کہا جاتا ہے کہ صہيونی رياست کے چارجنگی جہازوں نے بدھ کی صبح کو سوڈان کی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خرطوم میں اسلحہ بنانے والے کار خانے پر حملہ کیا ہے۔

.......

/169