ابنا: مظاہرے ميں شريک بيشتر افراد کا تعلق ترک قوميت سے تھا اور وہ نعرے لگارہے تھے کہ اردوغان ترکي ميں جمہوريت کا غلط استعمال کررہے ہيں مظاہرين کا کہنا تھا کہ ترکي انساني حقوق کي سنگين خلاف ورزياں کررہا ہے اس لئے اس کو يورپي يونين کا رکن نہيں بننے دينا چاہئے - مظاہرے ميں شريک ايک شخص کا کہنا تھا کہ ہم اس لئے مظاہرہ کررہے ہيں کہ اردوغان نے ترکي ميں صحافيوں کو جيلوں ميں بند کررکھا ہے اور وہ ملک ميں جمہوريت کے نام پر آمرانہ نظام چلارہے ہيں –
جرمني کے دارالحکومت برلين ميں يہ مظاہرہ ايک ايسے وقت ہورہا تھا جب ترک وزير اعظم اردوغان اور جرمن چانسلرمرکل کے درميان مذاکرات ہورہے تھے -
ترک وزير اعظم کے خلاف انساني حقوق کي خلاف ورزيوں پر مظاہرے سے قبل يورپي کميشن نے بھي اپني ايک رپورٹ ميں کہا تھا کہ ترکي ميں انساني حقوق کي خلاف ورزي کي جارہي ہے اور آزادي بيان کو سلب کرليا گيا ہے
.....
/169