ابنا: اطلاعات کے مطابق صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کو ترکمنستان کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد کا ایک پیغام ارسال کیا ہے۔اس پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا گيا ہے۔محمود احمدی نژاد نے پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام کی بھرپور اور مشترکہ کوششوں سے ایران اور ترکمنستان کے تعلقات میں ، جن میں حالیہ برسوں میں پیش رفت ہوئي ہے ، تمام شعبوں میں مزید فروغ آئے گا اور یہ فروغ دونوں ملکوں کی اقوام کے مفادات اور عالمی امن و سلامتی کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔......./169
27 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360343
صدر احمدی نژاد نے ترکمنستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ترکمنستان کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔