24 اکتوبر 2012 - 20:30

امن کے حاميوں اور جنگ مخالفين نے اس مقام پر مظاہرہ کيا ہے جہاں اوباما اور ميٹ روميني کي درميان مباحثہ ہو ا تھا-

ابنا: سوشلسٹ گروہوں کے نامزد صدارتي اميدوار پيٹا لنڈسي کي اپيل ہونے والے اس مظاہرے   کےشرکا نے امريکہ کي جنگ پسندانہ پاليسيوں  کي مذمت ميں نعرے لگائے اور ديگر ملکوں کے اندروني معاملات ميں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کيا-پيٹا لنڈسي نے مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے اوباما اور رومني کے درميان مباحثے کا حوالہ ديا اور يہ بات زور ديکر کہي کہ دونوں صدارتي اميداواروں کے درميان خارجہ پاليسي ميں کافي حد تک يکسانيت پائي جاتي ہے- انہوں نے کہا کہ اوباما اور رومني دونوں ہي جوہري ہيتھياروں کے ذخائر کو محفوظ رکھنا چاہتے ہيں، جس ميں پانچ ہزار سے زيادہ ايٹم بم موجود ہيں-واضح رہے کہ امريکہ کے صدارتي اميدواروں کے درميان ہونے والے آخري ٹي وي مباحثے کے دوران دونوں اميدواروں نے عوامي جذبات کے پيش نظر جنگ پسندانہ باتوں سے گريز کي بھرپور کوشش اور شام اور ايران کے خلاف سافٹ وار  اور اپنے اتحاديوں کے ذريعے دباؤ بڑھانے کي بات کرتے رہے ہيں....../169