24 اکتوبر 2012 - 20:30

فلسطین کی منتخب حکومت نے بین الاقوامی اداروں بالخصوص عرب لیگ سے درخواست کی کہ وہ غزہ پٹی پر صہیونی فوج کے حملوں کے خاتمے کےلئے صہیونی فوج پر دباؤ ڈالیں –

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیراعظم ہاؤس کے ڈائرکٹر " ایہاب غصین " نے ایک بیان جاری کرکے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے حق میں اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ان کے خلاف صہیونی حکومت کے جرائم کو رکوانے کےلئے مؤثرکردار ادا کریں –
دریں اثنا فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی تنظیم "حماس" نے اپنے ایک بیان میں صہیونی حکومت کو اسکے حالیہ حملوں کی بابت خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسے اپنے ان جرائم کے جواب میں بھاری قیمت چکانی پڑے گی-
دوسری جانب صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے کل رات ایک بار پھر غزہ پٹی پر حملہ کیا ہے – پریس ٹی وی کے مطابق اس حملے میں ایک فلسطینی خاتون زخمی ہوگئی –
.....
/169