ابنا: نیٹو نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کے اسکے دو فوجی نیٹو قافلے پر طالبان کے ایک حملے میں مارے گئے –
نیٹو نے اس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے –
دوسری جانب مغربی افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں 10 سیکوریٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں –
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ ہرات کے گورنر کے ترجمان محی الدین نوری نے کہا کہ طالبان جنگجوؤں نے کل ہرات کے اویا علاقے میں افغان فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں پولیس کے 5 افسر اور فوج کے 5 اہلکار مارے گئے – رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 6 پولیس افسر اور دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگئے -
.....
/169