23 اکتوبر 2012 - 20:30

حج کے مناسک کا آج بدھ سے آغاز ہوا ۔

ابنا: اباسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے 30 لاکھ سے زائد مسلمان ”لبیک اللھم لبیک“ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مکہ مکرمہ سے شہر کے شمال مشرق میں 6 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع وادی منیٰ میں قائم خیمہ بستیوں میں گزشتہ رات سے ہی حجاج کرام کے پہنچنے کا آغاز ہوا جہاں وہ آج ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کرینگے۔ منیٰ میں رات کا قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ حج کے سب سے بڑے رکن وقوفِ عرفہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔عازمین نے ان روح پرور اجتماعات کو اپنی زندگی کے خوبصورت اور یادگار ترین لمحات قرار دیئے ہیں۔دنیا کے کونے کونے سے آئے ہررنگ، نسل اور زبان بولنے والے تمام اختلافات بھلا کر ایک اللہ کی وحدانیت اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت کی لڑی میں پروئے نظرآتے ہیں۔لبیک اللہم لبیک کی صدائیں بلند کرتے عازمین اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔ گزشتہ سال تیس لاکھ افراد نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی۔ سعودی حکام کے مطابق رواں برس بھی اندازاً اتنی ہی تعداد میں مسلمان حج کا فریضہ انجام دیں گے۔...../169