ابنا: نیٹو ہائی کمان نے اپنے کل کے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ امریکہ کی زیر قیادت فوجیوں نے اتوار کی صبح مشرقی افغانستان کے صوبۂ لوگر میں عام رہائشی علاقوں پر میزائل حملہ کیا جسکے نتیجے میں چار کمسن بچے جو مدرسہ جارہے تھے جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوئے –امریکہ کی زیر قیادت فوج نے 16 اکتوبر کو بھی اسی طرح کے ایک اور واقعے میں ہلمند میں تین بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا-افغان حکام کے مطابق ہلمند کے نوا علاقے میں تین کمسن بچوں پر اس وقت فضائی حملہ کیا گیا کہ جب وہ لکڑیاں جمع کررہے تھے – نیٹو نے ابتدائی طور پر اعلان کیا تھا کہ اس حملے میں طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے....../169
23 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359220
افغانستان میں امریکہ کی قیادت میں تعینات غیرملکی افواج نے صوبۂ لوگر میں پیش آنےوالے حالیہ واقعے میں عام شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے –