اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وسام الحسن کی شہادت کو دستاویز بنا کر لبنان میں بلوؤں کا آغاز کیا اور شہر کی کئی شاہراہوں کو بند کردیا حالانکہ غیرجانبدار حلقوں کا کہنا ہے کہ شہید وسام کے قتل میں صہیونی ریاست سے وابستہ دہشت گرد ملوث ہیں اور ان افراد کا 14 مارچ دھڑے سے تعلق کے امکان کو بھی نظر سے دور نہیں رکھا جاسکتا۔14 مارچ دھڑے کے حامیوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر طرابلس اور عکار نامی شاہراہوں کو بند کیا جبکہ حکومت لبنان نے تمام دھڑوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وسام کے قتل کی تحقیقات کا انتظار کریں اور ایک دوسرے پر الزام لگانے سے پرہیز کریں۔ نیز بلوائیوں نے صیدا سے بیروت جانے والی شاہراہ کو بھی بند کردیا اور اسپورٹس ٹاؤن کی سڑک پر بھی ٹائر جلادیئے۔ ان اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوائیوں کو منتشر کرنے کے بعد سرکاری عمارتوں کے ارد گرد امن قائم کیا۔ .....
/169-110
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
لبنان پر بھی مغرب و اسرائیل نواز دہشت گردوں کا حملہ/ سرکاری دفاتر پر قبضے کی کوششیں ناکام