19 اکتوبر 2012 - 20:30

عالمی شہرت یافتہ فلم ڈائرکٹر اور میڈیا امور کے ماہر نادر طالب زادہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے حقائق کو نشر ہونے سے روکنے کے لئے ایران کے چینلوں پر پابندی لگائي اور انہیں یوٹیل سیٹ سے نکال دیا ہے۔

ابنا: دستاویزی فلموں کے ڈائرکٹر نادر طالب زادہ نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ آئي آر آئي بی کے ریڈیو اور ٹی وی چینل بالخصوص انگریزی زبان میں پریس ٹی وی عالمی سطح  پر نہایت موثر ثابت ہوئے تھے اور مخاطب کو حقائق سے آشنا کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی میڈیا کے ساتھ مغربی ملکوں کا نامناسب رویہ اور ایرانی چینلوں پر پیراسائيٹ سے حملہ کرنا نیز ایرانی چینلوں پر پابندی لگانا مغرب کے آزادی بیان کے دعووں سے تضاد رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی چینلوں کے خلاف مغربی ملکوں اور یورپی یونین کا غیر دانشمندانہ موقف آزادی بیان کے تعلق سے جو کہ ابتدائي ترین حق ہے ان کی دوغلی پالیسیوں کو بیان کرتا ہے۔ نادر طالب زادہ نے کہا کہ تجربوں سے واضح ہوچکا ہے کہ اھل عالم مغربی ذرائع ابلاغ کے دھوکے میں نہیں آئيں گے اور آزاد و خود مختار ذرائع ابلاغ سے سچی خبریں اور تجزیئے سننے کے لئے بے چین ہیں ۔ واضح رہے کہ یوٹیل سیٹ نے یورپی یونین کے دباؤ میں آکر پندرہ اکتوبر سے ایرانی چینلوں کی  نشریات پر پابندی لگادی ہے ۔

.....

/169