13 اکتوبر 2012 - 20:30

امریکی مبصر رابرٹ نعیمان نے پاکستان پر امریکی ڈرون حملوں کے روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

ابنا: رابرٹ نعیمان نے پاکستان کے قبائلی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد پریس ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان پر امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس مسئلے پر عالمی بحث میں تبدیلی آئے گی ۔انسانی حقوق کے لۓ کام کرنے والے امریکی گروہ کے ایک وفد نے حال ہی میں پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی ۔اس وفد نے امریکی ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کو درخواست پیش کر کے اس طرح کے قتل عام کے بند کۓ جانے کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں میں ہزاروں عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

.....

/169