ابنا: سعید شہابی نے لندن میں پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ملت بحرین اپنی تحریک جاری رکھے گي ۔ انہوں نے کہا اس وقت بحرین پر سعودی عرب کا قبضہ ہے لہذا آل خلیفہ بے اختیار ہوچکی اور سارے فیصلے امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے کئے جاتے ہیں جن کی پیروی کرنا آل خلیفہ کا فریضہ ہے ۔ ادھر آل خلیفہ کے کارندوں نے گذشتہ روز کے مظاہرے پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بحرین میں انسانی حقوق مرکز کے عھدیدار یوسف المحافظہ نے کہا کہ ملت بحرین نے گذشتہ روز پرامن مظاہرہ کیا تھا لیکن آل خلیفہ کی پولیس نے اس مظاہرے پر وحشیانہ حملے کرکے بہت سے لوگوں کو زخمی کردیا۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گيس کے گولے بھی داغے ہیں ۔...../169
12 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 356006
بحرین کے انقلابی رہنما سعید شہابی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ امریکہ اور سعودی عرب کی پٹھو ہے ۔