ابنا: اسلام آباد سے رپورٹ کے مطابق امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی 9 اکتوبر کو اسکول سے گھر جاتے ہوئے مینگورہ سوات میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئی تھیں، جسے ہنگامی طور پر پشاور میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، اس دوران سینئر سرجنز نے ان کا آپریشن کیا اور کندھے سے گولی نکالی۔ تاہم ملالہ بدستور بے ہوش ہیں جس پر انہیں ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد روالپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ملالہ اب بھی نیم بے ہوش ہے لیکن بازووں اور ٹانگوں کی حرکت میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔ماہر سرجنز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کا ایک اور اجلاس کل جمعے کے روز پھر ہو گا جس میں ملالہ کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملالہ یوسف زئی کے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ انہیں زندگی کی پوری امید ہے لیکن دواوٴں کی بجائے اس وقت ملالہ یوسف زئی کو صرف دعاوٴں کی ضرورت ہے۔ خیبر پختونخوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثرکا کہنا ہے کہ ملالہ پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے ۔
.....
/169