ابنا: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کےنمائندے اور نم کے سربراہ محمد خزاعی نے دنیا اور مشرقع وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک ایٹمی ہتھیاروں کے وجود کو بشریت کے خلاف خطرہ سمجھتی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے اور ناوابستہ تحریک کے سربراہ نے ایٹمی ہتھیاروں اور بین الاقوامی سلامتی کے بارے میں ناوابستہ تحریک کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ناوابستہ تحریک دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے ہر منصوبے کا مکمل تعاون پیش کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ ایٹمی ہتھیاروں کا ممکنہ طور پر بشریت کے خلاف استفادہ کیا جاسکتا ہے اور موجودہ ایٹمی ہتھیار آج بشریت کے لئے زبردست خطرہ بنے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے لئے سیاسی عزم کی ضرورت ہے جس کا بعض ممالک میں فقدان پایا جاتا ہے جبکہ ناوابستہ تحریک اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ناوابستہ تحریک دنیا اور مشرق وسطی سے ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کی حمایت کرتی ہے خزاعی نے کہا کہ مشرق وسطی میں صرف اسرائيل کے پاس ایٹمی ہتھیارموجود ہیں اور اسرائیل نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط بھی نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے اسرائيلی ایٹمی ہتھیارعالم بشریت کے لئے عظیم خطرہ بن سکتےہیں۔نم کے سربراہ نے کہا کہ فوجی اخراجات میں بھی کمی کرکے دنیا میں اقتصادی رونق کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔...../169
8 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 355021
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کےنمائندے اور نم کے سربراہ نے دنیا اور مشرقع وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک ایٹمی ہتھیاروں کے وجود کو بشریت کے خلاف خطرہ سمجھتی ہے۔