ابنا: اردن میں حکومت مخالفین کے ملک میں سیاسی اصلاحات کے مطالبے کے جواب میں ملک عبداللہ نے اس ملک کے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے وقت سے پہلے دو بارہ انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔اردن کے بادشاہ نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب اردن کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اخوان المسلمین نے دارالحکومت "امان" میں حکومت کے خلاف بہت بڑے مظاہرے کا اہتمام کیا ہے۔اخوان المسلمین نے اردن کے آئین اور انتخابات کے قوانین میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے اردن کے بادشاہ نے اس ملک میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کیلئے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن وہ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ اردن میں دوبارہ پارلیمانی انتخابات 2012ء کے اواخر تک کرانا چاہتے ہیں۔
.......
/169