6 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر اسلامی ہدایت و ثقافت کے مشیر حجت الاسلام والمسلیمن حمید سلیمانی نے اس سال حج کو اسلامی بیداری کی تقویت کا مناسب موقع قراردیا ہے۔

ابنا: حجت الاسلام والمسلمین حمید سلیمانی نے اسنا خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے اس سال حج کو اسلامی بیداری کی تقویت اور اسلامی مقدسات کی توہین جاری رکھنے کے سامراج کے غیر عاقلانہ رویہ کے خلاف اپنے موقف کے اعلان کا مناسب موقع قراردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ خانۂ خدا کی زیارت کرنے والے اس سال حج کے موقع پر اسلامی بیداری کی تحریک کو مضبوط کرتے ہوئے  پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے عالمی سامراج کے غیر عاقلانہ رویہ کے خلاف اپنے موقف کا واضح طور پر اعلان کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حج دشمنان اسلام کو اپنی طاقت و شوکت دکھانے کا مسلمانوں کو خدا کا عطا کردہ بہترین موقع ہے۔

.......

/169