3 اکتوبر 2012 - 20:30

ہندوستان کی ریاست گجرات میں اسلام مخالف امریکی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران تشدد کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے –

ابنا: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں اسلام مخالف امریکی فلم کے خلاف ہزاروں مسلمانوں نے احتجاجی ریلی نکال کر امریکہ کے خلاف زبردست نعرے لگائے – اس موقع پر احمدآباد کے بعض علاقوں میں پولیس اور احتجاجیوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں دس پولیس اہلکار سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے –رپورٹ کے مطابق  پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے جبکہ مظاہرین نے بھی جوابی پتھراؤ کیا جبکہ اس دوران مشتعل افراد نے پولیس کی دوگاڑیوں سمیت کم از کم دس گاڑیوں کو آگ لگا دی –

.......

/169