3 اکتوبر 2012 - 20:30

شام کے شمال مغرب میں دہشتگردوں کی جانب سے ہونیوالے حملوں میں 15 فوجی ہلاک ہوگئے –

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگروہوں نے شام کے شہر ادلب کے بداما علاقے میں تین فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں 15 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے –
اس سے قبل شام کے شمال مغربی شہر حلب میں ہونیوالے 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم 40 افراد ہلاک اور 90 دیگر زخمی ہوگئے –
دہشتگرد گروہوں نےمارچ دوہزارگیارہ سے سعودی عرب ، ترکی اور قطر سمیت مغربی ممالک کی مدد سے شام کے بعض شہروں میں بدامنی پیداکررکھی ہے اور عوام کا قتل عام کرکے اس کی ذمہ داری دمشق حکومت پرڈالناچاہتے ہیں تاکہ شام میں فوجی مداخلت کی زمین ہموارکرسکیں ۔

.....

/169