3 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ترکی اور شام کو صبر و تحمل سے کام لینے کی تلقین کی ہے اور کہا ہے کہ ان ملکوں کو علاقے کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی دشمن کی سازشوں کے مقابل ہوشیار رہنا چاہیے ۔

ابنا: حسین امیر عبداللھیاں نے ترکی اور شام ، کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے  ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ترکی اور شام کی سرحدوں پر گولہ باری کے پیش نظر دونوں ملکوں کو صبر و تحمل کی دعوت دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ مسئلے کا باریک بینی سے جائزہ لیاجائے اور دشمنوں کی سازشوں پر ہوشیار رہا جائے ۔ یاد رہے شام سے ترکی کے سرحدی علاقے پر مارٹر حملوں میں پانج افراد جان بحق اور نو زخمی ہوئے تھے جس کےجواب میں ترکی نے بھی شام پر گولہ باری کی ہے ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ترکی اور شام کے سرحدی حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کے ذمہ دار دہشتگرد ہیں ۔ ادھر شام کے وزیر اطلاعات و نشریات محمد الزعبی نے کہا ہے کہ شام اپنی سرحد سے ترکی میں کی جانے والی فائرنگ کے واقعے کا جائزہ لے رہا ہے ۔ انہوں نے ترکی کی سرحد پر جاں بحق ہوجانے والے افراد کے اہل خانہ کےساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شام اور ترکی کی سرحدوں پر مغرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی وجہ سے حالات خراب ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شام اچھی ہمسائيگي کے اصولوں پر کاربند ہے اور دیگر ملکوں کو شام کی ارضی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔

.....

/169