ابنا: غزّہ میں فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر براۓ دینی امور، اسماعیل رضوان آج مصر کا مختصر دورہ کرتے ہوۓ رفح کی سرحدی گذر گاہ میں کہا کہ مصری دانشوروں اور علمی شخصیّتوں پر مشتمل ایک کاروان غزّہ کا محاصرہ توڑنے، اور غاصب صہیونی ریاست کو غزّہ کا محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے مقصد سے جمعرات کو غزّہ پہنچے گا – اسماعیل رضوان نے مزید کہا کہ یہ کاروان غزّہ میں اپنے چند روزہ قیام کے دوران اپنے اراکین کو گزشتہ 4 برسوں میں غزّہ کے مختلف علاقوں ، خاص طور پر غاصب صہیونی ریاست کے ہاتھوں مساجد کی تباہی کا منظر دکھائیں گے – واضح رہے کہ غزّہ کا علاقہ گزشتہ 4 سالوں سے مکمّل طور پر غاصب صہیونی ریاست کے محاصرے میں ہے.
.....
/169