28 ستمبر 2012 - 20:30

مرکزی سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

ابنا: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک میں سرعام ٹارگٹ کلنگ کے باوجود پاکستانی ایجنسیاں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہی۔ ان کا کہنا تھا کے چند دہشت گرد عناصر نے21ستمبر کے پر امن احتجاج کوجلاؤ گھیراو کر کے غلط رخ دینے کی کوشش کی ،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں مذہبی جماعتوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان سے امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔...../169