24 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں سیاسی نظام اور حکومت کو بدلنے میں دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوگئي ہیں۔

ابنا: علاءالدین بروجردی نے آج تہران میں، ایران انڈونیشیا پارلیمانی دوستی گروہ کے سربراہ احمد نظیر شہاب سے ملاقات میں کہا کہ دشمنوں نے بیس مہینوں سے شام میں حکومت بدلنےکی کوششیں جاری رکھی ہیں لیکن انہیں شکست ہوئي ہے۔ انہوں نےکہا کہ شام کا بحران صرف مفاہمت آمیز طریقوں سے حل ہوسکتا ہے۔ بروجردی نے امریکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہےکہ امریکہ اور مغربی دنیا اسلام کی دشمن ہے۔ انہوں نے ایران اور انڈونشیا کے درمیان بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کوتعلقات اور تعاون میں فروغ لانے کے لئے اپنی توانائيوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

.....

/169