ابنا: وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے اتوار کی رات ، نیویارک میں عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے نئے سربراہ پیٹر مائور سے ملاقات میں علاقے اور عالمی مسائل بالخصوص شام اور لیبیا کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے انسان دوستانہ امداد پیش کرنے اور ان امدادوں میں اضافہ کرنے کے تعلق سے بھی گفتگو کی۔ عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے نئے سربراہ نے اس کمیٹی کی جانب سے انسان دوستانہ امداد پیش کرنے میں ایران کی حمایت اور تعاون کو نہایت اہم قرار دیا اور کہا کہ ایران نے دنیا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کراس کمیٹی کے ساتھ ہمیشہ مثبت تعاون کیا ہے۔ انہوں نے اس تعاون کی سراہا۔ وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور ریڈ کراس کمیٹی کے نئے سربراہ نے لیبیا اور شام میں اغوا کئے گئے ایرانی شہریوں کی رہائي کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔ ادھر عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے بھی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے ملاقات کر کے شام کے بارے میں گفتگو کی تھی۔
.....
/169