ابنا: صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد ايک اعلي سطحي وفد کے ہمراہ اتوار کو نيويارک کے ہوائي اڈے پر پہنچے جہاں اقوام متحدہ ميں ايران کے مندوب اور ديگر ايراني سفارتکاروں نے ان کا استقبال کيا –
صدر احمدي نژاد کے ساتھ نيويارک جانےوالے وفد ميں وزير خارجہ علي اکبر صالحي ، وزير صحت مرضيہ وحيد دستجردي ، وزير زراعت صادق خليليان ، شہري ترقي و سڑک سازي کے وزير علي نيکزاد ، پارليماني امور ميں صدر کے معاون لطف اللہ فروزندہ ، صدر کے اعلي مشير سيد مجتبي ثمرہ ہاشمي اور انتظامي امور ميں صدر کے معاون حميد بقائي شامل ہيں –
اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے سالانہ اجلاس کے موقع پر صدر ڈاکٹر احمدي نژاد مختلف ملکوں کے رہنماؤں اور اعلي حکام سے بھي ملاقاتيں کريں گے - صدر ڈاکٹر احمدي نژاد جنرل اسمبلي کے سڑسٹھويں اجلاس ميں اہم ترين علاقائي اور عالمي مسائل کے بارے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کا موقف بيان کريں گے –
صدر احمدي نژاد نيويار ک کے وقت کے مطابق اتوار کي شام اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون سے بھي ملاقات کريں گے.
.......
/169