21 ستمبر 2012 - 20:30

سعودی عرب کي مشرقي علاقوں ميں مظاہروں کا سلسلہ ايک بار پھر شدت اختيار کرگيا ہے اور لوگ سيکورٹي فورس کے تشدد آميز رويئے کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہيں-

ابنا: سعودي عرب کے تيل سے مالا مال مشرقي شہروں القطيف اور العواميہ کے لوگ  جمعے کو ايک بار پھر مظاہرے کئے اور آيت للہ نمر باقرنمر  سميت تمام سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کيا-مظاہرين عام شہريوں کے خلاف سعودي سيکورٹي فورس کے تشدد آميز اقدام کے  خلاف نعرے بھي لگا رہے تھے-واضح رہے کہ  سعودي عرب کي ايک نمائشي عدالت نے سماجي مساوات کے قيام اور جمہوريت کے حق ميں مظاہرہ کرنےکے جرم ميں دو سال قيد اور تين سو کوڑوں کي سزا سنائي ہے-سعودي عرب ڈيڑ ھ سال سے زياد عرصے سے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور لوگ ميں ملک سياسي اصلاحات ، آزادي بيان، سياسي و سماجي ناانصافيوں کے ‍ خاتمے کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں

.....

/169