ابنا: ایران کے تشہیراتی دفاع کی کمیٹی کے سربراہ جنرل "سید مسعود جزائری" نے ایران پر فوجی حملے کے بارے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی جانب سے جاری تشہیراتی مہم کے بارے میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل موجودہ حالات میں ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور حالیہ دنوں میں انکے حکام اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے ہونیوالی دھمکیاں ، صرف ایران کے خلاف انکی تشہیراتی جنگ ہے –
انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کی کوشش ہے کہ اس تشہیراتی جنگ کے ذریعے ملکی فیصلوں کو متزلزل کر سکیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں نے دشمن کو ملک پر کسی بھی قسم کی فوجی جارحیت سے خوف میں ڈالا ہے -
.....
/169