ابنا: محترمہ فرزانہ راجہ نے آج اسلام آباد میں امام خمینی امدادی کمیٹی کےسربراہ حسین انواری سے ملاقات میں کہاکہ ان کاملک امدادی امورمیں ایران کےساتھ مشترکہ تعاون کوفروغ دینےکاخواہاں ہے۔بےنظیربھٹوانکم اسپورٹس پروگرام کی انچارج نے پاکستان کےساتھ ایران کےامدادی تعاون کوسراہتےہوئےکہاکہ اسلام آباد اسپورٹس پروگرام میں تکنیکی امور کی ٹریننگ کےشعبےمیں تہران کےساتھ تعاون کےمعاہدےپردستخط کےلئے تیارہے۔اس موقع پر امام خمینی امدادی کمیٹی کےسربراہ حسین انواری نےکہاکہ ایران پاکستان کےاسپورٹس پروگرام کےکارکنوں کی ٹریننگ اوران کی صلاحیتوں کواجاگرکرنےکی بھرپورکوشش کرےگا۔امام خمینی امدادی کمیٹی کےسرپرست نے تاکیدکےساتھ کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مشارکت سے پاکستان کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پندرہ سورہائشی کامپلکس تعمیرکئےجاچکےہيں.
.....
/169