18 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی نے گزشتہ رات استنبول میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات چالیس منٹ تک جاری رہی اور اس کے بعد دونوں نے استنبول میں ایران کے قونصل خانے میں ایک عشائيہ میں شرکت کی۔
کیتھرین ایشٹن نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعید جلیلی سے مذاکرات کرنے کے بعد گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ سے صلاح و مشورہ کریں گی۔
استنبول میں ہونے والے ان مذاکرات کے بارے میں دونوں رہنماؤں نے کسی قسم کا اظہار خیال نہیں کیا ہے۔
.....
/169