ابنا: فارس نیوز کے مطابق ہندوستان کے اس میزائل کی رینج چار ہزار کلو میٹر ہے۔ ہندوستان کی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ میزائل پیشرفتہ سسٹموں سے لیس ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے گذشتہ برس پندرہ نومبر کو اس میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ ہندوستان نے اپنی مسلح افواج کی جدید کاری اور ترقی کے لئے نہایت بڑا بجٹ مختص کیا ہے اور آئندہ پانچ برسوں میں ایک سو ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس علاقے میں پاکستان، ہندوستان اور چين کے تعلقات میں کشیدگي کی بنا پر یہ علاقہ اسلحہ کی دوڑ کا سب سے بڑا میدان بن چکا ہے۔ بعض رپورٹوں کے مطابق ہندوستان اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار خریدنےوالا ملک ہے۔
.....
/169