17 ستمبر 2012 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں آنحضرت ۖ کی شان مبارک میں توہین کے خلاف احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جسکے دوران مظاہرین پر سیکوریٹی فورسز کے تشدد کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے –

ابنا: آج ہزاروں کشمیری مسلمانوں نے ایک بار پھر سرینگر میں گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکہ اور صہیونی ریاست کے خلاف زبردست نعرے لگاکر انکے پرچم نذر آتش کئے – مظاہرین نے اس موقع پر احتجاجی مراسلہ پیش کرنے کےلئے اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی جنہیں روکنے کےلئے پولیس اور سیکوریٹی فورسزنے مظاہرین پر تشدد کیا جسکے نتیجے میں سیکوریٹی اہلکار سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے –
وادی کشمیر کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور قصبہ جات میں بھی گستاخانہ امریکی – صہیونی فلم کے خلاف آج  احتجاج ہوا جبکہ وادی بھر میں متعدد اسلامی اور غیر مسلم تنظیموں کی جانب سے مکمل ہڑتال رہی.

.....

/169