17 ستمبر 2012 - 19:30

افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے بگرام جيل کا انتظام مکمل طور سے افغان حکومت کے حوالے نہ کئے جانے کے خلاف امريکہ پر کڑي نکتہ چيني کي ہے۔

ابنا: صدر حامد کرزئي نے امريکہ پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا ہے  کہ بگرام جيل کا انتظام مکمل طور سے افغانستان کے حوالہ نہ کيا جانا، کابل واشنگٹن معاہدے کي کھلي خلاف ورزي ہے۔صدر حامد کرزي کا کہنا تھا کہ کابل واشنگٹن معاہدے کے باوجود امريکہ نے تال حال بگرام جيل ميں بند چھے سو قيديوں کي نگراني اور  انتظام حکومت افغانستان کے حوالے نہيں کيا ہے۔افغانستان کے صدر نے يہ بات زور ديکر کہي کہ افغانستان کےعوام افغانيوں کي گرفتاريوں اور جيل کے انتظام کو اپنے اقتدار اعلي کا حصہ سمجھتے ہيں۔واضح رہے کہ حکومت امريکہ نے گزشتہ دنوں بگرام جيل کا  انتظام حکومت افغانستان کے حوالے کرديا تھا تاہم چھے سو افغاني اور پچاس غير ملکي قيديوں کو حکومت افغانستان کے سپرد کرنے سے گريزاں ہے۔

.....

/169