13 ستمبر 2012 - 19:30

شام کے معاملے پر اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی اخضر ابراہیمی دمشق کے اپنے پہلے دورے پر ہیں۔

ابنا: شام کے معاملے پر اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی اخضر ابراہیمی دمشق کے اپنے پہلے دورے پر ہیں۔ جمعرات کو انہوں نے شام کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی۔ اخضر براہیمی کے ترجمان کے مطابق شام کے وزیرِ خارجہ ولید المعلم نے امن منصوبے کے لیے آئے ایلچی کو بتایا کہ وہ ان کے مشن کی کامیابی کے لیے پر عزم ہیں۔ دمشق پہنچنے پر امن ایلچی کا کہنا تھا کہ ’یہاں ایک بحران ہے، کسی کو بھی اس سے انکار نہیں۔۔۔ اور یہ ایسا بحران ہے جو بگڑتا جا رہا ہے اور کسی کو اس بات سے بھی انکار نہیں کہ خون خرابے کو روک کر امن کو بحال کرنا ہوگا‘۔ المعلم نے اس ملاقات میں زور دیا کہ کسی بھی کوشش کا مقصد شامی عوام کے مفادات ہونا چاہیے۔ اخضر براہیمی شام میں ایران کے سفیر محمد رضا شیبانی سے بھی ملے۔......./169