ابنا: لیبیا کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں بننے والی فلم نہایت ہی توہین آمیز ہے اور اس کا ھدف اسلامی ملکوں میں تشدد پھیلانا ہے ۔ انہوں نے اس اقدام کی مذمت کی۔ انہوں نے لیبیا جمہوریت کی طرف گامزن ہے اور اور یہ مسئلہ سعودی اور قطری حکام کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہابی عناصر بن غازی میں امریکہ کے قونصل خانے پر حملے کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ لیبیا میں امن قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کی حکومت ختم ہونی چاہیے ورنہ علاقے میں امن و امان کا ا مکان نہیں ہے اور علاقے میں جمہوریت ہرگز قائم نہیں ہوسکتی۔ یاد رہے بن غازی میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد امریکہ نے اس شہر میں اسپیشل فورسس تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے اور لیبیا کے ساحلوں کی طرف اپنے جنگي جہاز روانہ کردئے ہیں۔......./169
12 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347390
لیبیاکے ایک سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ سعودی عرب وہابی اور سلفی دہشتگردوں کا حامی ہے اور اس کا خا تمہ ہونا چاہیے۔