11 ستمبر 2012 - 19:30

شام ميں مسلح دہشت گردوں کے خلاف فوج کي کاروائي بدستور جاري ہے.

ابنا: شام کے شمالي شہر حلب سے موصولہ خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں  ميں کي گئي کاروائيوں ميں دسيوں دہشت گرد مارے گئے ہيں –فوجي حکام کا کہنا ہے کہ ان کاروائيوں ميں دسيوں دہشت گردوں کو ہلاک کردئے جانے کے ساتھ ساتھ بڑي تعداد ميں ان کے اسلحہ اور گولہ بارود کو بھي تباہ يا پھر ضبط کرليا گيا ہے –شام ميں ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب ميں صرف ايک جگہ پر دہشت گردوں کي سولہ فوجي گاڑيوں کو تباہ کيا گيا ہے –دريں اثناء الاخباريہ ٹي وي چينل نے اعلان کيا ہے کہ صوبہ ريف دمشق ميں السبينہ کے علاقے ميں مسلح افراد نے عام شہرويوں پر حملہ کرکے متعدد بے گناہ شہريوں کو ہلاک اور زخمي کرديا ہے ہلاک ہونےوالوں ميں بچے اور خواتين بھي شامل ہيں –...../169