11 ستمبر 2012 - 19:30

ترکی کے اخبار ٹوڈے زمان کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کی عدالت و توسعہ پارٹی اسلام پسند پارٹی نہیں ہے۔

ابنا: ترکی کے اخبار ٹوڈے زمان کے تجزیہ نگار احسان داغی کا کہنا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کی عدالت و توسعہ پارٹی اسلام پسند پارٹی نہیں ہے۔ احسان داغی کے مطابق ایک دور میں ترکی کے عوام اس پارٹی کو اسلامی پارٹی سمجھتے تھے لیکن آج اس پارٹی نے اپنا اسلامی تشخص کھو دیا ہے اور اب یہ پارٹی 2002 کی اسلام پسند پارٹی نہیں ہے۔ احسان داغی کے مطابق اس پارٹی میں نمایاں تبدیلیاں وجود میں آگئی ہیں جن کی بناپر اس کا اسلامی تشخص ختم ہوگیا ہے اور اردوغان کی پارٹی نے یوپی یونین میں شامل ہونے کے لئے اسلامی تشخص کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔
.....
/169