10 ستمبر 2012 - 19:30

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے لاپتا افراد کے معاملے پر پاکستان آئے ہوئے اقوام متحدہ کے جائزہ وفد سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے.

 ابنا: اسلام آباد سے  رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے معذرت میں کہاکہ اس معاملہ کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لئے زیر سماعت معاملے پر کسی سے بحث کرنا مناسب نہیں ہوگا، ادھر وزیردفاع سید نوید قمر نے کہاہے کہ باہر سے آنے والے لاپتا افراد کے مسئلہ کا حل نہیں دے سکتے ۔ وزیر دفاع نے اسلام آباد میں سماجی و معاشی حوالے سے جنوبی ایشیاء کی ایک کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ لاپتا افراد کا معاملہ اہم ہے لیکن ہم اسے حل نہیں کرسکے ، باہر سے آنے والا ، لاپتا افراد کے معاملے کا نیا حل نہیں دے سکتا.
.....
/169