10 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان کے وزير اعظم راجا پرويز اشرف نے جو اس وقت چين کے دورے پر ہيں چين کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو انتہائي اہم قراردياہے-

ابنا:  چيني وزير اعظم وين جيا باؤسے ملاقات کے دوران راجا پرويز اشرف نے کہا کہ  چين کے ساتھ دوستي پاکستان کي خارجہ پاليسي کي اولين ترجيحات ميں شامل ہے –
ملاقات ميں چيني وزير اعظم نے بھي کہا کہ چين عالمي اور علاقائي معاملات ميں پاکستان کے موقف کي حمايت کرتا ہے –
پاکستان اور چين کے وزرائے اعظم کي ملاقات چين کے شہر تيان ميں انجام پائي - پاکستان کے وزير اعظم نے کہا کہ چين نے ہر مشکل وقت پر پاکستان کا ساتھ ديا ہے-  انہوں نے کہا کہ ہم چين کے ساتھ دوستي کو مضبوط تجارتي شراکت داري ميں تبديل کرنا چاہتے ہيں –
چيني وزير ا‏عظم نے کہا کہ ان کا ملک ساڑھے چھے  ارب روپئے کے بانڈز کے اجراء کے لئے پاکستان سے تعاون کرے گا.
.....
/169