9 ستمبر 2012 - 19:30

گلگت میں دیرپا قیام امن کے لئے امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پہلی بار اہل تشیع اور اہلسنت کے سرکردہ راہنما ؤں نے شرکت کی۔

ابنا: گلگت شہر کے مخدوش حالات کے پیش نظر مساجد بورڈ، پارلیمانی امن کمیٹی اور گلگت بلتستان کی مشترکہ کوششوں سے منعقد ہونے والی اس امن کانفرنس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور صوبائی وزراء کے علاوہ پہلی بار اہلسنت اور اہل تشیع کے سرکردہ رہنماوٴں آغا راحت حسین الحسینی اور قاضی نثار احمد نے بھی شرکت کی،امن کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین شہر نے بھی شرکت کی،مقررین نے اس امن کانفرنس کو گلگت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔
.....
/169