ابنا: کابل سے غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کی جانب سے آج جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے وابستہ ایک فوجی افغانستان کے جنوب میں ہونیوالے دیسی ساخت کے بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا – اس بیان میں مذکورہ فوجی کی شہریت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے –
دریں اثنا طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج دعوی کیا کہ طالبان جنگجوؤں نے وردک صوبے کے ضلع " نرخ " میں افغان فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کرکے انکے ایک ٹینک اور ایک فوجی گاڑی کو تباہ کردیا جسکے نتیجے میں 6 افغان فوجی ہلاک ہوگئے – طالبان کے ترجمان نے مزید دعوی کیا کہ اسی صوبے میں ایک اور دھماکے میں 4 افغان پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے –
.......
/169